Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں داعش کو لانے کی کوشش ناکام

اسلام آباد... پاک فوج نے بلو چستان میں داعش کے قیام کی کوشش ناکام بنادی ۔ آئی ایس پی آر نے مستونگ آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے مستونگ میں 10سے15دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے خفیہ ٹھکانوںکو نشانہ بنایا گیا ۔ اطلاعات تھیں کہ کالعدم تنظیم داعش کے لئے مواصلاتی ڈھانچہ فراہم کررہی ہے اس کامقصد داعش کو بلوچستان میں لانا تھا۔ آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں میں موجود دہشت گردوں نے مزاحمت کی ۔ جھڑپ میں 2 خود کش بمباروں سمیت 12خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدر ی کے قافلے کو نشانہ بنانے والا خود کش حملہ آور اسی خفیہ ٹھکانے سے بھجوایا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں کے ارد گرد بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائی گئیں۔ آرمی چیف جنرل باجوہ نے مستونگ آپریشن میں سدرن کمانڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور فوجی جوانوں کی کامیاب آپریشن کے لئے کوششوں کو سراہا۔ 
 

 

شیئر: