لندن.. آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں سری لنکا نے ہند کو 7 وکٹ سے شکست دیدی۔ہند نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔ سری لنکا نے 322 رنز کا ہدف 3 و کٹوںکے نقصان پر پورا کرلیا۔ ایک روزہ کرکٹ میںسری لنکا نے سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ۔ سری لنکا کی جانب سے نروشان ڈکویلا اور دانوشکا گوناتھیلاکا نے اننگز کا آغاز کیا ۔ڈکویلا صرف 7 رنز پر آوٹ ہوگئے۔ گوناتھیلاکا نے کوشال مینڈس کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لئے 159 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ دونوں رن آوٹ ہوئے۔ کپتان اینجلا میتھیوز اور کوسل پریرا نے چوتھی وکٹ کیلئے 75 رنز کی شراکت قائم کی۔ پریرا ٹانگ میں تکلیف کے باعث 47 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ اس سے قبل سری لنکن کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ شیکھر دھون اور روہت شرما نے ٹیم کو 138 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ۔ روہت شرما 78 رنز بنا کرملینگا کی گیند پر کیچ ہوئے۔ کپتان ویراٹ کوہلی بغیر کوئی رنز بنائے پردیپ کا شکار ہوگئے۔ یووراج سنگھ صرف 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شیکھردھون نے مہندا سنگھ دھونی کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لئے 82 رنز کی شراکت قائم کی۔ شیکھردھون 125 رنز بنا کرملینگا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ دھونی نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔