روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پیر کی رات مذاکرات کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
اس سے قبل کریملن کے ترجمان نے کہا تھا کہ’ سرگئی لاوروف اور خارجہ پالیسی کے مشیر یوری یوشاکوف صدر پوتن کی ہدایت پر امریکہ اور روس کےے تعلقات کے حوالے سے بات چیت میں شرکت کریں گے۔‘
’روسی وفد کی امریکہ کے نمائندوں سے ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ہوگا، یوکرین پر ممکنہ امن مذاکرات کی تیاری پر بھی بات ہوگی۔‘
ترجمان کا کہنا تھا ’مذاکرات کے لیے سعودی عرب کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یہ روس اور امریکہ دونوں کے لیے موزوں ہے۔ تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یورپ، یوکرین پر مذاکرات میں حصہ لے سکتا ہے یا نہیں۔‘
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر اور امریکی ایلچی برائے مشرق وسطی بھی ریاض میں موجود ہیں۔