سعودی عرب کا سرد ترین اور گرم ترین شہر کونسا ہے؟
اتوار 11 فروری 2024 15:01
’ملک کا گرم ترین شہر شرورہ ہے جہاں 32 سیٹی گریڈ درجہ حرارت ہے‘ ( فوٹو : سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو ملک کا سرد ترین شہر طریف رہا ہے جہاں درجہ حرارت 3 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جبکہ ملک کا گرم ترین شہر شرورہ ہے جہاں 32 سیٹی گریڈ درجہ حرارت ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’سرد ترین شہروں میں القریات بھی شامل ہے جہاں 4 ڈگری ہے جبکہ السودہ اور تبوک میں 5 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’دوسری طرف گرم ترین شہروں میں جدہ، جازان اور نجران ہے جہاں 29 سینٹی گریڈ ہے جبکہ مکہ مکرمہ، القنفذہ اور ینبع میں 27 ڈگری اور وادی الدواسر میں 27 ڈگری رہی ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ ریاض کے مشرقی علاقے، القصیم اور شمالی حدود ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
’جبکہ تبوک، الجوف، حائل اور شمالی حدود میں دھند چھائی رہے گی اور درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی جائے گی‘۔