Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یمن میں فراہمی آب کے منصوبے  

یمن کے متعدد علاقوں میں کنوئیں کھودے جاْئیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں مستقل بنیادوں پر فراہمی آب کے منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔
 کرنے کے کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی  خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کے نائب سپروائزر برائے آپریشنز اور پروگرامز انجینئز احمد بن علی البیز نے مقامی سوسائٹی تنظیم کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت یمن کی کمشنری حضرموت، حدیدہ اور شبوہ میں نئے کنوئیں کھودے جائیں گے جبکہ موجود کنؤوں کی  اصلاح ومرمت بھی کی جائے گی۔
شاہ سلمان مرکز کے طبی اور ماحولیاتی امدادی شعبے کے ڈائیریکٹر عبداللہ بن صالح المعلم نے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے تحت 8 کنؤوں کی کھدائی کی جائے گی ۔
کنؤوں کو شمسی توانائی سے منسلک کیا جائیگا ۔ مستقل بنیادوں پر شہریوں کی سہولت کے لیے کنؤوں کے ساتھ 5 میٹر اونچی ٹینیکیاں بھی نصب کی جائیں گی۔
معاہدہ کے تحت حضرموت اور الحدیدہ کمشنریز میں 9 کنؤوں کی بحالی پر بھی کام کیا جائیگا۔
المعلم نے مزید کہا کہ سے پانی نکالنے کے لیے موٹروں کو بجلی کی فراہمی شمسی توانائی سے کی جائے گی جن کی دیکھ بھال کے لیے 34 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی جائیگی ۔ واضح رہے کہ شمسی توانائی کی فراہمی سے 65 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

شیئر: