Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت صومالیہ میں 24 منصوبوں کا افتتاح

ان منصوبوں سے 57 لاکھ 98 ہزار 77 افراد کو  فائدہ ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 24 منصوبوں کا افتتاح کیا ہے جوغذا، صحت، تعلیم، پانی اور ماحولیات سے متعلق ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق منصوبوں کی مجموعی لاگت 45 ملین ڈالر ہے۔ ان سے 57 لاکھ 98 ہزار 77 افراد کو  فائدہ ہوگا۔
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’برادر ملک صومالیہ میں انسانی ضروریات پوری کرنے والے منصوبے شروع کیے جانے پرخوشی ہے۔‘
’معاہدوں پر دستخط کردیے گئے۔ یہ منصوبے سعودی عرب اور صومالیہ کے  بہترین تعلقات کا ثبوت ہیں۔‘

شیئر: