وزارت تجارت نے کہا ہے کہ مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے مراحل کو آسان بنایا گیا ہے۔ غیرملکی کمپنیوں کے ریجنل صدر دفاتر کھولنے کےلیے وزارت سرمایہ کاری سے لائسنس حاصل کیا جاتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت تجارت نے سرمایہ کاری کے تعاون سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس پر اکاونٹ بنانے کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ مملکت میں اپنی کمپنی کا ریجنل ہیڈ کواٹرکھول سکیں گے۔
وزارت تجارت کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز حاصل کرنے کے لیے https://mc.gov.sa/ar/eservices/Pages/default.aspx لنک جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت سرمایہ کاری اور ایمیزون میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Node ID: 653351 -
سعودی عرب کا انڈیا میں وزارت سرمایہ کاری کا دفتر کھولنے پر غور
Node ID: 795041
وزارت تجارت نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ مذکورہ لنک کے ذریعے بیرون ملک موجود غیرملکی کمپنیاں اپنے ریجنل ہیڈ کوارٹر کو مملکت میں کھولنے کےلیے لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔
مذکورہ لنک کے ذریعے جہاں کمرشل رجسٹریشن (سی آر) کے اجرا کی سہولت فراہم کی جاتی ہے وہاں سی آر کی تجدید کے علاوہ اپنا برانڈ بھی رجسٹر کرایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے متعدد سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
غیرملکی سرمایہ کاروں کو اس ضمن میں کافی مراعات بھی حاصل ہیں علاوہ ازیں انکے قانونی و تجارتی اجازت ناموں کو آسان بنانے کےلیے ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔