بانی مملکت کی پھوپھی کے پر اثر الفاظ
جمعرات 15 فروری 2024 16:54
’تمہیں بن سعود کے گھرانے کی عظمت کو زندہ کرنا ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
یوم تاسیس کی مناسبت سے فیوچر وومن کمیٹی نے سعودی عرب کی تاریخ میں نام روشن کرنے والی خواتین کا تذکرہ شروع کیا ہے۔
اس ضمن میں کمیٹی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر الجوہرہ بنت فیصل بن ترکی آل سعود کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الجوہرہ نے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
الجوہرہ بنت فیصل بن ترکی آل سعود بانی مملکت شاہ عبد العزیز پھوپھی ہیں۔
وہ ہمیشہ شاہ عبد العزیز کو کہا کرتی تھیں کہ ’تمہیں بن سعود کے گھرانے کی عظمت کو زندہ کرنا ہے‘۔
شاہ عبد العزیز جب ان کی گود میں کھیلا کرتے تھے تو ان کی زبان سے یہ الفاظ سنتے تھے۔
گویا وہ انہیں بچپن سے وہ باتیں یاد کراتی تھیں جو انہیں جوانی میں عظیم کارناموں کی صورت میں انجام دینے ہیں۔