Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ماہ 37 ہزار صنعتی لائسنس جاری ہوئے

اس سے سعودیو ں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ جنوری 2024 میں 37553 صنعتی لائسنس جاری کیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ جو لائسنس جاری ہوئے وہ چار قسم کے ہیں۔ دو زبانوں عربی اور انگریزی میں جاری کیے جاتے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ نئے لائسنسوں کے اجرا سے مملکت میں اشیا کی تیاری اور مسابقت کا ماحول بڑھے گا نیز برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ دنیا بھر میں مملکت میں تیارہونے والی  اشیا کی کافی طلب ہے۔
صنعتوں کے قیام سے سعودی شہریوں کو روزگار کے  نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ صنعتی لائسنس کے اجرا کے لیے وزارت کی ویب سائٹ  https://coo.mim.gov.sa  پر درخواست دی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: