Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے بلغاریہ اور کینیڈا کی وزرائے خارجہ کی ملاقات

علاقائی و بین الاقوامی امور پر ہونے والی پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو میونخ سکیورٹی کانفرنس 2024 کے موقع پر بلغاریہ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور کینیڈا کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل  بن فرحان سے بلغاریہ کی نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ ماریا گیبریل کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر ہونے والی پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور وزیر خارجہ کے مشیر برائے امورخارجہ  محمد الیحیی موجود تھے۔

ملاقات کے موقع پر جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان موجود تھے۔(فوٹو ایس پی اے)

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کینیڈا کی  ہم منصب  میلانی جولی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون بڑھانے کے پہلوؤں نیز علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: