شہزادہ فیصل بن فرحان کے یورپی یونین کے نمائندے کی ملاقات
علاقائی اورغزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جرمنی میں ہونے والی میونخ امن کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کے نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال خاص کر غزہ پٹی کے تازہ ترین حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جرمنی میں تعینات سعودی عرب کے سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ آفس کے ڈائریکٹر ولید اسماعیل کے علاوہ مشیر وزیر خارجہ محمد الیحی بھی موجود تھے۔