Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں ’ٹف مڈر انفینٹی‘ میں حصہ لینے والی لبنانی کوہ پیما نیللی عطار

کھیلوں کے اہم چیلنجوں نیللی عطار نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی کوہ پیما نیللی عطار کے۔ ٹُو کی چوٹی سر کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں نیللی کو مختلف چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہ العلا میں ہونے والے ’ٹف مڈر انفینٹی‘ ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔
کھیلوں کے اہم چیلنجوں کو پورا کرنے کی بات آتی ہے تو نیللی عطار نے اس شعبے میں بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ماؤنٹ ایورسٹ، کلیمنجارو اور ماؤنٹ کینیا کی چوٹیاں سر کرنا بھی عرب کوہ پیما کی نمایاں کارکردگی میں شامل ہے۔
وہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع معروف نخلستان کے علاقے العلا میں آٹھ گھنٹے کی ’ٹف مڈر انفینٹی‘ کی رکاوٹوں والی دوڑ میں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹف مڈر انفینٹی خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی ریس ہے جس میں نیللی عطار اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں پرکھنے کے لیے شامل ہوں گی۔
عرب کوہ پیما نے بتایا ہے کہ اس ایونٹ میں شامل ہونے کا میرے پاس اپنا خاص طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اس ایونٹ میں جا رہی ہوں، اسے ایک چوٹی سر کرنے کے طور پر سوچتی ہوں کیونکہ لگاتار چڑھائی چڑھنے کے لیے بھی طویل محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
کوہ پیما نے بتایا کہ جب آپ چوٹی سر کرنے کے لیے تیاری کرتے ہیں تو جسم کے ہر حصے کا استعمال کرتے ہیں اور میں پوری قوت سے اپنے آپ کو اس میں شامل رکھنا چاہتی ہوں۔
اس ایونٹ کو میں چوٹی سر کرنے کے طور پر دیکھنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں اس لحاظ سے کہ اس میں بہت زیادہ ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے پڑھا کہ یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ چیلنجنگ کھیلوں میں سے ایک ہے تو اس میں شامل ہونا چاہا۔

العلا کے ایونٹ میں شامل ہونے کا میرے پاس خاص طریقہ ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

میں ایک متحرک کھلاڑی ہوں اور رکاوٹیں عبور کرنے  والے چیلنجز پسند ہیں اور اس ایونٹ میں سب کچھ ہے دوڑنا، چڑھائی چڑھنا اور جمپ کرنا جو کھیل کے میدان میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے سابق تجربات کے پیش نظر مشکل ترین چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوں۔

شیئر: