جی 20 وزرائے خزانہ کا اجلاس، الجدعان کی شرکت
’برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد اجلاس کل جمعرات تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان جی 20 کے پہلے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد اجلاس کل جمعرات تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں شریک سعودی وفد میں سعودی سینٹرل بینک کے سربراہ ایمن السیاری اور وزارت خزانہ کے اعلی عہدیدارشامل ہیں۔
جی 20 کے تحت پہلا اجلاس وزرائے خزانہ کی سطح کا ہو رہا ہے جس میں متعدد مبصر ممالک کے وزرا کے علاوہ متعدد بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔