Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک اور انڈونیشیا کے سفیروں کا ملح القصب میلے کا دورہ

’دونوں سفرا کو میلے کے مختلف پروگرام، بازار اور قدیم شہر کے نمونے کا دورہ کرایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں متعین ڈنمارک کی سفیر لیزا لوتا بلیزنر اور انڈونیشیا کے سفیر ڈاکٹر عبد العزیز احمد نے ’ملح القصب‘ میلے کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں سفرا کا میلے کے سربراہ سعد القاسم اور انتظامیہ کی طرف سے بہترین استقبال کیا گیا ہے۔
دونوں سفرا کو میلے کے مختلف پروگرام، بازار اور قدیم شہر کے نمونے کا دورہ کرایا گیا ہے۔
دونوں سفرا نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میلے کو شاندار قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ملح القصب میلہ ریاض میونسپلٹی کے تحت یکم مارچ تک جاری ہے جس میں مختلف ثقافتی اور تاریخی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

شیئر: