ہاکی کے فروغ کے لیے عالمی فیڈریشن سے بات چیت
’سعودی عرب میں ہاکی کے فروغ اور نوجوانوں میں متعارف کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: النہار)
سعودی ہاکی فیڈریشن کے سربراہ محمد المندیل نے عالمی ہاکی فیڈریشن کے سربراہ داتو طیب اکرام سے ملاقات کی ہے۔
النہار اخبار کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب میں ہاکی کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
المندیل نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہاکی کے فروغ اور نوجوانوں میں متعارف کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔
’اس سلسلے میں متعدد کلب اور سکولوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں تاکہ ہاکی کھیلنے والے نوجوانوں کی سرپرستی کی جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف مقامی فٹبال کلبوں کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے تاکہ اس کھیل کو دیگر کھیلوں کے ساتھ شامل کیا جائے‘۔
ملاقات کے دوران سعودی ہاکی فیڈریشن کے سربراہ نے عالمی ہاکی فیڈریشن کے سربراہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔