بریدہ میں کلیجا میلہ ختم، 20 ملین ریال کا کاروبار ہوا
’کنگ خالد سینٹر میں منعقد کلیجا میلہ گزشتہ 20 دن سے جاری تھا‘ ( فوٹو: عاجل)
بریدہ میں پانچواں کلیجا میلہ ختم ہوگیا ہے جس میں کم و بیش 20 ملین ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ خالد سینٹر میں منعقد کلیجا میلہ گزشتہ 20 دن سے جاری تھا۔
میلے کے سربراہ نایف المنسلح نے کہا ہے کہ ’میلے میں 200 تاجر خاندانوں کے علاوہ 700 سعودی نوجوانوں کے علاوہ متعدد مقامی کمپنیوں نے سٹال لگائے ہیں‘۔
’میلے میں ریجن کے علاوہ دوسرے شہروں اور خلیجی ممالک سے بھی لوگوں نے شرکت کی ہے جس کے باعث پورے علاقے میں تجارتی تیزی آئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کلیجا میلے کا بنیادی مقصد تاجر خاندانوں کے علاوہ سعودی مرد اور خواتین کی مدد کرنا اور علاقے کی ثقافتی پہنچان کو برقرار رکھنا ہے‘۔
’میلے میں کلیجا کے علاوہ دیگر روایتی پکوانوں کے علاوہ مختلف دستکاریوں کے سٹال لگتے ہیں‘۔
’میلے کا ایک مقصد نوجوانوں کو تجارت کی طرف راغب کرنا اور روایتی پکوانوں کے علاوہ ثقافتی اشیا کی طرف توجہ دلانا ہے‘۔