Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر الربیعہ کی آپریشن کے ایک سال بعد عراقی بچوں عمر اور علی سے ملاقات

ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عراقی بچوں عمر اورعلی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال عراقی جڑے ہوئے بچوں کو سعودی عرب میں گیارہ گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعدعلیحدہ کیا گیا تھا۔
آپریشن کے ایک سال بعد عراقی بچوں کو کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال طبی معائنے کےلیے لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بچوں سے ملاقات کی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ عبداللہ  سپیشلسٹ ہسپتال میں ڈاکٹر عبداللہ  الربیعہ کو بچوں کی صحت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
 یہ دونوں بچے سینے اورپیٹ کے نچلے حصے سے جڑے ہوئے تھے جنہیں الگ کرنا انتہائی مشکل تھا۔ یہ آپریشن گزشتہ سال 12 جنوری 2023  کو کیا گیا تھا۔
 آپریشن میں27 ماہر کنسلٹنٹس، نرسنگ اور ٹیکنیکل سٹاف نے خدمات انجام دیں اور یہ پیچیدہ آپریشن 6 مراحل میں مکمل کیا گیا۔
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ  نے اس موقع پر والدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں بچوں کے ساتھ دیکھ کر خوشی کا بھی اظہار کیا۔
عمر اور علی کے والدین نے اس موقع پر شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ڈاکٹر الربیعہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ دونوں بچے اب معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: