Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، تحقیقاتی کمیشن

شکایت میں جس شہر کا ذکر کیا گیا ہے حقیقت میں اس کا وجود ہی نہیں ہے (فوٹو سبق)
یمن میں فضائی حملے کے حوالے سے مشترکہ جائزہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی جانب سے یمن کی شہری پر بمباری کی شکایات بے بنیاد ہیں‘۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق حادثات کی جانچ کرنے والی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اتحادی افواج نے یمن کے شہر ‘تحیتا‘ میں شہری آبادی پر بمباری نہیں کی ‘۔
مشترکہ کمیٹی  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن کی الحدیدہ گورنریٹ کے شہر ’تحیات‘میں بمباری کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر تمام شواہد اور دلائل کی مدد سے تحقیقات کی گئی۔
مزید پڑھیں
مشترکہ انکوائری کمیٹی نے دوران تفتیش مختلف دستاویزات اورشواہد کا بغور جائزہ لیا جن میں فضائی مشنز آرڈر، یومیہ مشنز کی جزئیات ، مہم جوئی پرعمل درآمد کی تفصیلات اور اس کے بعد کی رپورٹس، فضائی تصاویر کے علاوہ اتحادی افواج کے مہم جوئی کے ضوابط بھی شامل ہیں۔
انکوائری کمیٹی کی جانب سے تمام شواہد کے مطالعہ کی بعد یہ بات سامنے آئی کہ شکایت میں جس شہر ’تحیات ‘کا ذکر کیا گیا تھا  اس نام سے درحقیقت کسی  شہر کا کوئی وجود ہی نہیں ۔ جبکہ مذکورہ تاریخ اور اس سے ایک دن پہلے اور بعد اتحادی افواج  کی جانب سے کوئی فضائی مہم  نہیں کی گئی۔ 
کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں واضح طور پر کہا گیا کہ الحدیدہ گورنریٹ میں ’تحیتا‘ نامی شہر ضرور موجود ہے تاہم وہاں اتحادی افواج کی جانب سے کوئی بمباری نہیں کی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: