بدر بن صالح آل الشیخ دینی امور کے سیکریٹری مقرر
وہ اپنے فرائض کے ساتھ دینی امور کے سربراہ کے سکریٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے‘
حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بدر بن صالح آل الشیخ کو دینی امور کے سربراہ کا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔
وہ اپنے فرائض کے ساتھ دینی امور کے سربراہ کے سیکریٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے۔
اس موقع پر بدر بن صالح آل الشیخ نے دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مجھے حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کے معاملات، آئمہ، موذنین، دروس قرآن کے حلقہ جات اور دیگر أمور کی خدمت کا موقع فراہم کیا گیا ہے‘۔
’انہوں نے دینی امور کے سربراہ کے فیصلے کو عزت افزائی اور ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعتماد سے ہمیں دوگنی محنت اور مزید توجہ سے کام کرنا ہوگا تاکہ سعودی قیادت کی امنگوں کے مطابق زائرین مسجد الحرام کی خدمت اور اسلام کے پیغام کو دنیا تک پہنچایا جائے‘۔