Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ سے دو شہریوں کی فضائی ایمبولینس سے وطن واپسی

’مذکورہ شہری بینکاک میں سیاحت کی غرض سے آئے ہوئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ دو شہریوں کو فضائی ایمبولینس سے وطن واپس روانہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کےساتھ تال میل کے بعدآج بدھ کو شہریوں کی وطن واپسی ہوئی ہے‘۔
’مذکورہ شہری دار الحکومت بینکاک میں سیاحت کی غرض سے آئے ہوئے تھے اور دوران قیام بیمار ہوگئے تھے‘۔
سعودی سفارتخانے کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ مریضوں کے حوالے سے تفصیلی  اطلاع وزارت خارجہ کو فراہم کی گئی تاکہ فضائی ایمبولینس کا بندوبست کیا جاسکے۔ 
 وزارت خارجہ کی ہدایات پر وزارت صحت کے فضائی یونٹ کو تھائی لینڈ ارسال کیا گیا تاکہ وہاں سے مریضوں کو مملکت منتقل کیا جاسکے۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے اندرون اور بیرون مملکت سے ایسے مریضوں کو جنہیں فوری نوعیت کی طبی امداد درکار ہوتی ہیں انہیں مملکت منتقل کرنے کی خصوصی سہولت فراہم کی جاتی ہے، اس سے قبل متعدد مریضوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا جاچکا ہے۔ 

شیئر: