لندن ...... نجی فضائی کمپنیاں غالباً ہوابازی کے قانون کی تاویل بھی نجی طور پر ہی کرتی ہیں اور جو چاہتی ہیں قانون بناتی ہیں اور اس پر دھڑلے سے عمل بھی کرتی ہیں۔ ایسی فضائی کمپنیوں میں سستی کہلانے والی فضائی کمپنیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں جو ٹکٹ تو کم قیمت پر فراہم کرتی ہیں مگر ادھر ادھر سے ایسی تراکیب نکالتی ہیں کہ یہ ٹکٹ مسافروں کو اچھا خاصا مہنگا پڑ جاتا ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ریا ن ایئر والوں نے ایک فیملی کے چند افراد کو اس بناءپر ایک ساتھ نہیں بیٹھنے نہیں دیا کہ ایک ساتھ بیٹھنے کے جرمانے ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ فضائی کمپنی نے ان مسافروں کوساتھ نشستیں دینے کیلئے 22پونڈ کی رقم اضافی طلب کی تھی جبکہ فضائی کمپنیو ںکی روایات ہمیشہ یہی رہی ہیں کہ اگر ایک خاندان کے فرد ہیں تو انہیں ایک ساتھ نشستیں دیدی جائیں یا اسکی کوشش ضرور کی جائے۔