اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔
سعود شکیل کی 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں اہم کرادار ادا کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مثبت اور پر اعتماد آغاز کیا گیا جس میں جیسن روئے اور سعود شکیل نے آسانی سے رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی وکٹ اس وقت گنوائی جب جیسن روئے چھٹے اوور کی دوسری گیند پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
کپتان ریلی روسو بھی اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے اور وہ 11 گیندوں پر 13 رنز بنا کر جہانداد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
خواجہ نافع اور سعود شکیل کی عمدہ بلے بازی لاہور قلندرز کے بولرز کے لیے درد سر بنی رہی۔ خواجہ نافع 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سعود شکیل نے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار 88 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور جہانداد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز کی اننگز
لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا گیا تو اوپنرز نے پہلے چھ اوورز تک بغیر وکٹ گنوائے رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کو پہلا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں اس وقت ہوا جب وہ 25 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس سے دو گیندوں بعد مرزا بیگ بھی چھٹے اوور کی آخری گیند پر صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔
شائے ہوپ بھی ایک مرتبہ پھر اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے اور وہ صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد پچھلے آٹھ میچز میں اچھی کارگردگی دکھانے میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے والے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولرز کو ناکوں چنے چبوائے۔
دونوں بلے بازوں نے 100رنز سے زائد کی شراکت داری میں رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 34 گیندوں پر 55 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر سہیل خان کو کیچ تھما دی۔
عبداللہ شفیق 59 اور سکندر رضا چھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد دو جبکہ محمد عامراور محمد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے رواں سیزن میں یہ آخری میچ تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر سب سے کم پوائنٹس ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل سیزن 9 میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے تھیں۔
اس سے قبل 19 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون
جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، عمیر بن یوسف، لاری ایونز ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد سہیل خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیونمیں شامل تھے۔
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون
صاحبزادہ فرحان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ، شاہین آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، جارج لنڈے، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس لاہور قلندر کی پلیئنگ الیونکا حصہ تھے۔