Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی اور عرفات کے ہسپتالوں میں بلڈ یونٹس کی منتقلی کےلیے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ

ڈرون کے ذریعے ادویہ کی منتقلی کا بھی معاہدہ ہوا تھا (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے حج 2024 میں مشاعر مقدسہ (منی اور عرفات) کے ہسپتالوں تک بلڈ یونٹس یا  لیبارٹریز سیمپلز کی منتقلی کے لیے ’ڈرون‘ استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار 24 نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا سعودی پوسٹ (سبل) کے تعاون سے 2023 کے آخر میں مشاعرمقدسہ کے درمیان ’ڈرون‘ کے ذریعے بلڈ یونٹس کی منتقلی کا تجربہ کیا گیا تھا۔
 اس کا مقصد حجاج کو فراہم کی جانے والی ایمبولینس سروسز کی رفتار اور سیفٹی سٹینڈرڈز کو بڑھانا ہے۔
 اس ’ورچوئل‘ کامیابی نے آنے والے حج سیزن میں اس پرعملدرآمد کی راہ ہموار کی ہے۔
واضح رہے گزشتہ سال حج  سیزن میں وزارت صحت اور سعودی پوسٹ (سبل) کے درمیان  مشاعر مقدسہ کے ہسپتالوں میں ڈرون کے ذریعے ادویہ کی فوری منتقلی کا بھی معاہدہ ہوا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: