Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچھوے کی جان بچانے پر چار شہریوں کا شکریہ

املج میں ساحل سمندر سے دور نکل جانے والے کچھوے کی دیکھ بھال کی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے املج میں ساحل سے دور چلے والے کچھوے کی جان بچانے پر چار شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سبق  کے مطابق قومی مرکز نے مروان الجہنی، سارہ السید، محمد الحماد اور فیصل العنقری کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے املج میں ساحل سمندر سے دور نکل جانے والے کچھوے کی  محفوظ طریقے سے سمندر میں واپسی سے قبل ضروری دیکھ بھال کی۔
قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے کہا کہ ایسے واقعات کی اطلاع اور جنگلی حیات کے متعلق سوالات کے لیے سینٹر کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: