پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کا بجٹ مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے پیش کر دیا گیا۔
قانونی طور پر یہ بجٹ گذشتہ برس جون کے مہینے میں پیش ہونا تھا تاہم صوبے میں نگراں حکومت ہونے کے باعث بجٹ اسمبلی میں پیش نہ ہو سکا۔ نگراں حکومت کابینہ کی اجازت سے تین تین مہینے کا بجٹ استعمال کرتی رہی۔
رواں برس فروری میں ہونے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی اسمبلی میں نگراں حکومت کے دور اور منتخب حکومت کا آئندہ کے تین مہینوں کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب اسمبلی میں فلم ’لارڈ آف دی رنگز‘ اور گوالمنڈی کے چرچےNode ID: 844376