Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن میں چار صدی قدیم مسجد جسے اصل شکل میں بحال رکھا گیا ہے

مسجد میں 100 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں چار صدی قدیم تاریخی مسجد جس کی دیکھ بھال ’المطلق‘ خاندان کی جانب سے نسل در نسل کی جاتی ہے۔
تاریخی مسجد کو اس کی اصل شکل میں بحال رکھا گیا ہے تاکہ ماضی سے رشتہ برقرار رہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے شمالی شہر حائل کے الحدریین محلے میں قائم تاریخی مسجد ’المطلق‘ علاقے کی سب سے قدیم مسجد شمار کی جاتی ہے۔
مسجد کے در و دیوارعہد رفتہ کی قدیم داستانیں سمیٹے ہوئے ہیں۔ اس کے چوپی دروازے اور مٹی و گارے سے بنی ہوئی دیواریں آج بھی اسی انداز میں کھڑی ہیں۔

 مسجد کا ممبر اور محراب مستطیل شکل کا ہے جو اس عہد کی طرز تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

 مسجد کا اندرونی صحن کچی مٹی کا ہے جس پرجائے نمازیں بچھی ہیں جبکہ لکڑی کے تنوں سے بنے ہوئے ستون اور تنوں پر مشتمل چھت عہد رفتہ کی یاد تازہ کرتی ہیں۔
مسجد جو کہ ’مطلق‘ خاندان سے وابستہ ہے کو عہد رفتہ کی طرز تعمیرکو اجاگرکرنے کےلیے خاندان کے افراد کی جانب سے مثالی کوششیں کی گئی ہیں۔
مٹی اور گارے سے بنی مسجد کا مجموعی رقبہ 200 مربع میٹر ہے اس میں 100 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
 مسجد کا ممبر اور محراب مستطیل شکل کا ہے جو اس عہد کی طرز تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔
مسجد میں ہوا اور روشنی کے لیے خصوصی کھڑکیاں اور روشن دان بھی بنائے گئے ہیں۔

شیئر: