Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے مزید دو طیارے غزہ کےلیے امداد لے کر العریش پہنچ گئے

طبی سامان، خوارک اور شیلٹرزکے درکار ضروری سامان لدا ہوا ہے(فوٹو: ایس پی اے)   
سعودی عرب کے دو طیارے جمعے کو غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ 
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے زیرانتظام وزارت دفاع کے تعاون سے یہ کام کیا جارہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 41 ویں اور 42 ویں طیارے پر غزہ میں متاثرہ فلسطینی عوام کے لیے طبی سامان، خوارک اور شیلٹرزکے درکار ضروری سامان لدا ہوا ہے۔    
یہ امداد برادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے حوالے سے  سعودی عرب کے تاریخی کرادار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جو مختلف بحرانوں اور مصائب سے گزر رہے ہیں۔

شیئر: