Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر ایمبولینس کے ذریعے صحرائی علاقے سے 13 منٹ میں زخمیوں کی منتقلی

جائے حادثہ پرزمینی امدادی یونٹ کا بروقت پہنچنا مشکل تھا(فوٹو، عاجل نیوز)
الجوف ریجن کے صحرائی علاقے میں حادثے کے دو زخمیوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے 13 منٹ میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجوف ریجن کی ہلال الاحمر کے کنٹرول یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ صحرائی علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس میں 3 افراد شدید زخمی ہیں۔
ہلال الاحمر نے حادثے کا مقام معلوم کیا جہاں زمینی امدادی یونٹ کو پہنچنے میں تاخیر ہونے کے امکان کے پیش نظر فوری طورپر فضائی یونٹ کو جائے حادثہ کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے انہیں وہاں پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔
ہلال الاحمر کے فضائی امدادی یونٹ اطلاع ملتے ہی 20 منٹ کے اندد جائے حادثہ پرپہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فضائی ایمبولینس کے ذریعے سکاکا کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز ہسپتال منتقل کردیا۔
ہلال الاحمر یونٹ کے ذریعے زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کرنے میں محض 13 منٹ لگے۔
واضح رہے سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں فضائی ایمبولینس سروس کافی بہتر خدمات انجام دے رہی ہے جس کے ذریعے زخمیوں اور بیماروں کو جلد طبی مراکز منتقل کیا جاتا ہے علاوہ ازیں بیرون مملکت سے بھی بیمار شہریوں کو مملکت منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

شیئر: