Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم دوشنبہ میں تاجکستان کا مقابلہ کرے گی

تاجکستان کے خلاف سالم الدوسری نے میچ کا واحد گول کر کے فتح حاصل کی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب نے تاجکستان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشین کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں ابتدائی تین فتوحات اپنے نام کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں 26 مارچ کو ایشین کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں سعودی ٹیم ایک بار پھر اسی حریف کا سامنا کرے گی۔
دوشنبہ میں کھیلے جانے والے میچ میں فتح گرین فالکنز کو 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشین کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بھیج دے گی۔
ریاض میں جمعرات 22 مارچ کو تاجکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سالم الدوسری نے میچ کا واحد گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
2023 کے ایشین پلیئر آف دی ایئر سالم الدوسری اپنے کلب اور قومی ٹیم کے لیے مسلسل اعلیٰ اور معیاری کھیل پیش کرنے کی اچھی شہرت رکھتے ہیں۔
دوشبے میں کھیلے جانے والے ایشین راؤنڈ کے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، تماشائیوں کی تمام تر امیدیں تاجکستان کی جیت پر ہوں گی۔
اس میچ میں سعودی ٹیم ہارنے کی متحمل ہو سکتی ہے تاہم گرین فالکنز کو پاکستان کے خلاف جون میں کھیلے جانے والے راؤنڈ کے اگلے میچ میں جیتنا ضروری ہو گا۔

شیئر: