مکہ مکرمہ .... حرم مکی کے امام شیخ عبدالرحمن السدیس سے ملتی جلتی آواز میں قرآن پاک سنانے والے قاری محمدالقرنی نے میسان کمشنری میں دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق میسان میں التعاون جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ سامی بن حمود نے سبق کو بتایا کہ محمد القرنی نے نمازیوں کے شدید اصرار پر عشاءاور تراویح پڑھائی۔ پوری مسجد نمازیوں سے بھر گئی۔القرنی کی آواز سن کر ہر نمازی کو محسوس ہوا کہ گویا وہ امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس کی امامت میں نماز ادا کررہا ہے۔ نمازیوں نے شیخ القرنی سے درخواست کی کہ وہ ایکبار پھر انہیں تراویح اور عشاءپڑھائیں تاکہ وہ السدیس کی آواز سے روحانی سکون محسوس کرسکیں۔