Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسوں سے افطار کا اہتمام کرانے والا سعودی خاندان

یومیہ 2 ہزار سے زائد افطار پیکٹس تیار کیے جاتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مختلف فلاحی اور رضاکارانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جن میں روزہ داروں کے لیے افطار کی تیاری اور فراہمی بھی شامل ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے (واس) کے مطابق جدہ کی شراحیلی فیملی انسانی خدمت کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے روزانہ 2000 افطار باکسز تیار کرتی ہے۔
شراحیلی فیملی کے رکن عبداللہ شراحیلی نے افطار پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افطار کی تیاری کے لیے جدہ میں کچن قائم کیا گیا ہے جہاں خاندان کے تمام افراد کی معاونت اور مختلف ملازمین کی مدد سے یومیہ 2000 افطار باکسز تیارکیے جاتے ہیں۔
شراحیلی نے مزید کہا کہ ان کا خاندان برسوں سے فلاحی کاموں میں حصہ لے رہا ہے۔
افطاری منصوبے کا آغاز میں چھوٹے پیمانے پر پڑوسیوں اور قریبی افراد کے لیے افطار تیار کرنے سے ہوا۔ اب جدہ اور طائف میں افطار فراہمی کے لیے تمام سہولیات سے آراستہ ریستوران کھولا ہے۔
’رمضان المبارک میں اسپیشل باکسز کی تیاری کا عمل صبح 10 بجے سے شروع ہوتا ہے اور شام 4 بجے تک جاری رہتا ہے۔
بعد ازاں باکسز کی پیکنگ ہوتی ہے اور ان کو مختلف پوائنٹس پر تقسیم کرنے کے لیے منتقل کیا جاتا ہے جہاں رضاکار ’افطار صائم‘ پروگرام کے تحت روزہ داروں کو یہ باکسز تقسیم کرتے ہیں‘۔

شیئر: