سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ نے وزارت خارجہ اور ثقافت کے مابین ثقافتی شعبے سے متعلق اسٹراٹیجک منصوبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کےلیے مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد ثقافتی شعبے میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
ثقافتی حوالے سے بھی مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ تعاون اہم ثابت ہوگا۔
مفاہمتی یادداشت قومی ثقافت اور ورثے کی حیثیت کو مستحکم کرنے اور مملکت میں ثقافتی شعبے کے حوالے سے سرکاری ادراوں کو ہم آہنگ کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
اس موقع پر نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز، معاون وزیر ثقافت راکان بن ابراہیم الطوق ، وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمان الرسی اور وزارت ثقافت کے سیکریٹری برائے عالمی تعلقات فہد عبدالرحمان بھی موجود تھے۔