Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے چار ڈرونز مار گرائے: امریکہ

ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے نومبر میں بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا (اے ایف پی)
امریکہ کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں امریکہ کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے اڑائے جانے والے چار ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’فورسز نے بغیر پائلٹ کے طویل پرواز کی صلاحیت رکھنے والے ڈرونز کا پیچھا گیا اور تباہ کر دیا۔ ان کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صنعا کے مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آپریشن میں امریکی فوج کا کسی قسم کا جانی نقصان ہوا اور نہ ہی جنگی جہازوں کو کوئی نقصان پہنچا۔
اس بات کا تعین ہو گیا تھا کہ یہ تجارتی جہازوں اور امریکی بحریہ کے جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔‘
’یہ کارروائی جہاز رانی کی آزادی، تحفظ اور بین الاقوامی پانیوں کو تجارتی جہازوں اور امریکی بحریہ کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کی گئی۔‘
نومبر میں حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اس حصے میں جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جو کہ بین الاقوامی تجارت کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یہ بحیرہ احمر میں یہ مہم اسرائیل کے حماس کے پر حملے کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یجہتی کے لیے شروع کی گئی۔
امریکہ اور برطانیہ کی فوجوں نے جواب میں حوثیوں پر حملے کیے جس کے بعد سے حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے مفادات کے خلاف کارروائی کو جائز ہدف قرار دے رکھا ہے۔

شیئر: