Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا

  اسلام آباد... پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا ۔ انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ۔رحمان ملک نے بیرون ملک ہونے کے باعث جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔

 

شیئر: