Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اپریل کے لیے پٹرول کے نرخ بڑھ گئے، ڈیزل سستا

 پٹرول سپر 98 اپریل میں 3.15 درہم فی لٹر ملے گا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں اتوار31 مارچ کو اپریل 2024 کے لیے پیٹرول کے نئے نرخوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔‘
 پٹرول سپر 98 اپریل میں 3.15 درہم فی لٹر ملے گا۔ مارچ میں اس کی قیمت 3.03 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جو مارچ میں 2.92 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 3.03 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.96 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ مارچ میں 2.85 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی قمیت میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 3.09 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت  مارچ میں 3.16 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

شیئر: