ریاض ...ریاض پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مغربی ریاض کے پیٹرول اسٹیشن کے کارکنان پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرلی گئی۔انکا تعلق یمن، سوڈان ، نائجیریا اور سعودی عرب سے تھا۔امن عامہ میں خلل ڈالنے کے باعث واردات کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے اسپیشل دستہ تعینات کیا گیا تھا۔ سراغرسانوں نے معلومات جمع کرکے پتہ لگایا کہ واردات کرنے والے 6ہیں۔ ان میں سے ایک یمنی، ایک سوڈانی، ایک سعودی اور 3کا تعلق نائجیریا سے ہے۔5عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں جبکہ سعودی کی عمر 17برس ہے۔ یہ لوٹ مار میں ملوث پائے گئے ہیں۔