Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی گلوبل سکوبا سینٹرز معذوروں کو تربیت دینے والے مراکز

میش سوئمنگ گلوز پہن کر محدود نقل و حرکت کے ساتھ غوطہ خوری کی مشق۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں ریڈ سی گلوبل کی ملکیت غوطہ خوری کے دو تربیتی مراکز کو معذور سکوبا ڈائیورز کو عملی تربیت دینے کے لیے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گذشتہ روز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غوطہ خوری کے حوالے سے سعودی عرب میں اپنی نوعیت کے یہ ابتدائی مراکز بن گئے ہیں۔
سعودی عرب میں نجومہ رٹز کارلٹن ریزارٹ اور ٹرٹل بے پر واقع غوطہ خوری کے مراکز کو ڈائیونگ انسٹرکٹرز کی پروفیشنل ایسوسی ایشن کی جانب سے چیلنجنگ مقامات پر غوطہ خوری کے تجربات فراہم کرنے میں مہارت کے لیے فائیو سٹار ریٹنگ ملی ہے۔
ڈائیونگ انسٹرکٹرز کی پروفیشنل ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس درجہ بندی کے لیے مرکز میں معذوری سے موافقت رکھنے والی تکنیک کے بارے میں معلومات دی جا رہی ہیں۔
ڈائیونگ زون میں غوطہ خوری کے تجربات کے لیے تربیت یافتہ اساتذہ اور کشتیوں سمیت وہیل چیئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔
سوئمنگ پول اور کھلے پانی میں دونوں مقامات پر سکوبا ڈائیونگ کے اساتذہ نے تین دن کی نظری اور عملی تربیت مکمل کی ہے۔

سکوبا ڈائیونگ کے لیے مناسب ماحول کی فراہم پرتعریف کلمات۔ فوٹو عرب نیوز

عملی تربیت میں سکوبا ڈائیورز نے میش سوئمنگ گلوز پہن کر محدود نقل و حرکت کے ساتھ غوطہ خوری کی مشق کی اور آنکھوں پر بلیک آؤٹ ماسک لگا کر معذوروں کی رہنمائی کرنے کا طریقہ سیکھا۔
ریڈ سی گلوبل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر روسانا چوپڑا نے سکوبا ڈائیونگ کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی خدمات کی تعریف کی۔
 

شیئر: