Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہلال کے الیگزینڈر میترووک انجری کے باعث چھ ہفتے کے لیے باہر

سٹرائیکر الیگزینڈر مترووک کے برابر کا متبادل ہمارے پاس نہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی فٹبال کلب الہلال کے اسٹرائیکر الیگزینڈر میترووک ہیمسٹرنگ انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کلب نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ سعودی پرو لیگ میں الشباب کلب کے خلاف سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ کے دوران انہیں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سربیا کے سٹرائیکر میچ کے پہلے ہاف میں 2 گول کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے، یہ میچ الہلال نے 3-4 گول سے جیت لیا تھا۔
الہلال کلب نے گذشتہ روز پیر کی رات دیر گئے بتایا ہے کہ میترووک کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد  ہیمسٹرنگ (پٹھوں میں کھچاؤ) کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ چھ ہفتوں تک علاج اور بحالی کے مرحلے سے گزریں گے۔
الشباب کے خلاف میچ میں میترووک کے دو گول کرنے سے سعودی پرو لیگ میں کھیلے جانے والے 22 میچوں میں الہلال کے گولوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
سعودی پرو لیگ میں الشباب کو شکست دینے کے بعد الہلال کلب 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
سنیچر کو کھیلے گئے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں الہلال کے منیجر جارج جیسس نے ٹیم کے 9 نمبر کھلاڑی میترووک کی چوٹ کو ’بھاری‘ قرار دیا ہے۔

الہلال کے منیجر نے 9 نمبر کھلاڑی کی چوٹ کو ’بھاری‘ قرار دیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

الہلال کے منیجر جارج جیسس نے کہا ہے کہ الیگزینڈر مترووک کے برابر کا متبادل ہمارے پاس نہیں جب کہ ٹیم میں دوسری پوزیشنز پر کھیلنے والوں کے متبادل ہمارے پاس موجود ہیں۔
منیجر جارج جیسس نے بتایا کہ الیگزینڈر مترووک اپنی قومی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے اور میچ سے دو دن قبل ہی روس سے لمبی فلائٹ لے کر یہاں پہنچے ہیں۔

 سٹرائیکر میترووک نے  میچ کے پہلے ہاف میں 2 گول کئے۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز

الہلال کے مینجر نے میترووک کی چھ ہفتے کی طبی رخصت کے بعد کہا ہے کہ یہ وہ قیمت ہے جو ان کی ٹیم کو مملکت اور ایشیا دونوں میں کامیاب ہونے اور مختلف مقابلے جیتنے کے لیے ادا کرنی پڑی ہے۔

شیئر: