Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیشے کی کرچیوں پر ننگے پیر چلنے کا مظاہرہ

نیویارک ..... شعبدہ بازی بذات خود لوگوں کو حیران کرنے والی حرکت ہے اور اکثر شعبدہ باز اپنی نت نئی حرکتوں سے طرح طرح کے تماشے دکھا کر لوگوں کو متاثر کرتے ہیں ۔ تاہم اگر شعبدہ باز کچھ زیادہ ہی بہادر اور جیالا ہو تو وہ انتہائی ہولناک کرتب بھی دکھاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک شعبدہ باز نے کر دکھایاجو بالعموم سڑکوں پر چھوٹے موٹے تماشے دکھا کر پیسے کماتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیو نامی شعبدہ باز نے اس بار ایک جیکٹ نما پھندا تیار کیا اور اس میں گھسنے کے بعد جب اسکے لئے چلنا پھرنا مشکل ہوا تو ٹوٹی ہوئی بوتلوں کی کرچیوں پر جاکر کھڑا ہو گیا اور پھر وہاں ننگے پیر کھڑے رہنے کے دوران اس نے وہ کچھ کر دکھایا کہ لوگ حیران ہو گئے ۔ اچانک ہی یہ شعبدہ باز اس جیکٹ سے باہر آگیا تھا ۔ یہ شعبدہ باز نیویارک کی سڑکوں پر عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے مشہور ہے ۔ مگر اس نے اب کی جس جگہ کا انتخاب کیا وہ نیویارک کا یونین اسکوائر پارک تھا جہاں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد اس کا کرتب دیکھنے کیلئے جمع ہو گئی تھی ۔ اپنے کرتب کی کامیاب نمائش کرنے کے بعد اس نے مسکراتے ہوئے تمام حاضرین کو بتایا کہ یہ شعبدہ بازی ہے اور ہر شخص کے بس کی بات نہیں اس لئے اچھا ہو گا کہ کوئی اپنے گھرمیں جاکر اس قسم کی حرکت نہ کرے ورنہ اپنے نقصان کا ذمہ دار وہ خود ہو گا ۔ موقع کی تصویر 28سالہ تماشائی احمد جباری نے اپنے کیمرے میں محفوظ کی اور نیٹ پر جاری کر دی ۔ احمد جباری علاقے میں کیشیئر کا کام کرتے ہیں ۔ اور شوقیہ فوٹو گرافی کے بارے میں بھی جانے جاتے ہیں ۔ 

شیئر: