Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت

عالمی برادری خلاف ورزیاں روکنے کےلیے فوری نوٹس لے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے غزہ پٹی میں ’ورلڈ سینٹرل کچن ‘ کے کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی اسرائیل کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین اورغاصبانہ جرائم کا تسلسل ہے‘۔
وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے امدادی تنظیموں اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو پھر مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ’ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے فوری نوٹس لے‘۔
بیان میں عالمی برادری سے مزید مطالبہ کیا گیا کہ ’وہ شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غزہ پٹی میں متاثرین کو جلد از جلد اور مستقل بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے‘۔

شیئر: