نائیجر کے وزیراعظم علی ماہان لامین زین نے جمعرات کو مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ پہنچے پر ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد نے ان کا خیرمقدم کیا۔
علاوہ ازیں جمہوریہ کوموروس کے صدر عثمان غزالی نے جمعرات کو عمرہ ادا کیا ہے۔