لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جمعرات کو مسجد نبوی میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق لبنان کے نگراں وزیر اعظم سعودی عرب پہنچے تو امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مدینہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا۔