جدہ.... منتخب اشیاءپر ٹیکس نافذ کرنے سے 7بلین ریال کی آمدنی ہوگی۔ معاشی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ رقم رواں سال جون سے دسمبر تک کی ہے۔ زکاة وآمدنی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منتخب اشیاءپر نیا ٹیکس نافذ کرنے سے ملک کو آمدنی کا نیا ذریعہ ملاہے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں منتخب اشیاءکے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ 12سال مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سافٹ ڈرنکس کی بعض کمپنیوں نے ٹیکس کے مابعد اثرات سے بچنے اور قیمت نہ بڑھانے کے لئے سافٹ ڈرنکس کے کین چھوٹے کردیئے ہیں۔