Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ ادا کیا

امت مسلمہ اور قوم کی ترقی وخوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے ارکان نے اتوار کی شب عمرہ ادا کیا۔
انہوں نے امت مسلمہ اور قوم کی ترقی وخوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔
خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف سنیچر کو سعودی عرب پہنچے تھے۔ 
 مدینہ منورہ  پہنچے کے بعد انہوں نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے  اور روضہ رسول پر حاضری دی تھی۔ 
شہباز شریف اتوار کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔
مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

شیئر: