Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ شہری دفاع کی رمضان کے دوران بڑے پیمانے پر سیفٹی مہم

اقدام کا مقصد سیفٹی تقاضوں اور تمام ضوابط پرعملدرآمد یقینی بنانا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں  بڑے پیمانے پر سیفٹی مہم چلائی ہے۔ رہائش اور سہولتوں کے 10 ہزار سے زیادہ انسپکشن کیے گئے۔
اس اقدام کا مقصد سیفٹی تقاضوں اور تمام ضوابط پرعملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کی ایمرجنسی فورسز عمرہ زائرین کی سلامتی اور تحفظ کو برقرار رکھنے کے کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رہائشی سہولتوں میں سیفٹی کے حوالے سے بھی آگاہی مہم چلائے ہوئے ہیں۔

محکمے نے ممکنہ خطرات سے نمنٹے، جان ومال کے تحفظ، آگ پر قابو پانے اور بچاو کے واقعات میں فوری مداخلت کے ساتھ مسجد الحرام میں معتمرین اور زائرین کو انسانی خدمات کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی فورسز کی تیاری کی تصدیق کی۔
شہری دفاع کی ٹیمیں معتمرین اور مسجد نبوی کے زائرین کےلیے رہائشی سہولتوں میں سیفٹی کے حوالے سے بھی آگاہی مہم چلائے ہوئے ہیں۔
حرمین ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن پر زائرین کو سیفٹی سسٹم کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے سعودی عرب میں سرکاری اور نجی کمرشل عمارتوں میں فائرالارم اور فائٹنگ سسٹم کی تنصیب ضروری ہے جس کے نہ ہونے پر شہری دفاع کی جانب سے عمارت کو این او سی جاری نہیں کیا جاتا۔

شیئر: