سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر مائیکل ریٹنی نے ریاض میں امریکی سفارتخانے کے ملازمین کے ہمراہ عید الفطر کی مبارک باد عربی میں پیش کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکی سفیر نے سفارتخانے کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ملازمین کے ہمراہ مبارک باد کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ عید الفطر کے موقع پر تمام مسلمانوں کو عربی لہجے میں ’ كل عام وأنتم بخير ‘ کہہ رہے ہیں۔
السفير #مايكل_راتني ومنسوبي السفارة الأمريكية يتمنون لكم #عيد_مبارك.
كل عام وأنتم بخير pic.twitter.com/F5t6rtNDCv— U.S. Embassy Riyadh (@USAinKSA) April 9, 2024