الباحہ میں سعودی شہری کی تیار کردہ ڈھائی میٹرلمبی روٹی
الباحہ میں سعودی شہری کی تیار کردہ ڈھائی میٹرلمبی روٹی
جمعہ 12 اپریل 2024 23:14
38 کلو گرام وزنی روٹی 200 افراد کےلیے کافی ہے(فوٹو، سبق نیوز)
الباحہ ریجن میں سعودی شہری انجینئرحسن احمد نے 38 کلو گرام وزنی روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا۔ ڈھائی میٹرطویل روٹی 200 افراد کے لیے کافی ہے جس کی تیاری میں 6 گھنٹے لگے۔
سبق نیوز کے مطابق شیف انجینئرحسن احمد نے بتایا کہ تھامہ ریجن کے فارم میں کاشت کی جانے والی خالص گندم حاصل کرکے اپنے سامنے اس کا آٹا تیار کرایا بعدازاں اسے قدرتی ماحول میں خمیر کرنے کے لیے رکھ دیا گیا۔
روٹی کی تیاری کے مراحل کے بارے میں شیف حسن کا مزید کہنا تھا کہ ’روٹی الباحہ کی خاص پہچان ہے جسے آگ پربنایا جاتا ہے، روٹی بنانے کے لیے مخصوص ٹرے بھی تیار کی گئی تھی جبکہ خاص قسم کے پتھروں کے نیچے لکڑیاں جلا کر انہیں دھکایا گیا‘۔
روٹی کو آگ پر پکانے کےلیے 140 کلوگرام لکڑی خرچ ہوئی ہو جبکہ ایک سے ڈیرھ گھنٹہ اسے پکانے میں لگا۔ روٹی کو آگ سے دسترخوان تک منتقل کرنے کے لیے بھی خصوصی ڈبہ بنایا گیا تھا۔
روٹی کی تیاری کے مراحل کے دوران کمشنر قلوہ ریجن اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے طویل ترین روٹی تیار کرنے پر شیف حسن کی تعریف کی ۔