واشنگٹن .. ...امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کی فنڈنگ کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مشن کامیاب ہوکر رہیگا۔ قطر کے ساتھ دہشتگردی کی فنڈنگ بند کرانے والا معرکہ بڑے مشن کا ایک حصہ ہے۔ یہ کام آسان نہیں ہے۔ بالاخر امریکہ اوراسکے اتحادی سرخرو ہونگے۔ وہ وائٹ ہاﺅس میں ایوان صدارت کی ٹیم کے ساتھ دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کے مشن پر خصوصی میٹنگ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دہشتگردی کی فنڈنگ کے خلاف معرکہ آسان نہیں۔