Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے ڈمپر بھی لے لیا،خواجہ آصف

اسلام آباد... وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود کو پیش کر کے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ایسے میں عمران خان سیاسی کچرا جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے طنزا کہاکہ عمران خان اپنی پارٹی کو گٹر بنا رہے ہیں۔ صاف نہ ہوسکنے والے کچرے کو ری سائیکل کر نے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان کے پاس ٹریکٹر ٹرالی تھی،اب ڈمپر بھی حاصل کرلیا ۔ یہ ڈمپر سیاسی کچرا اٹھانے میں کام آئے گا ۔اس کے لئے زیادہ کوشش اور اخراجات بھی نہیں ہونگے۔

 

شیئر: