Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں موسلادھار بارش، رہائشی گھروں تک محدود رہیں

’شارجہ، ام القوین اور عجمان میں تعلیمی ادارے بند اور تدریس آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں آج منگل کو موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث حکومتی اداروں نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ادارے نے تمام رہائشیوں کو وادیوں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہنے کی تاکید بھی کی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے ساتھ بعض علاقوں میں اولے گرنے کا بھی امکان ہے‘۔
دریں اثنا شارجہ، ام القوین اور عجمان میں تمام تعلیمی ادارے بند اور تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

شیئر: